the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کئی سالوں سے پسماندگی کی زندگی گزارنے پر مجبور مسلمانوں کے حقوق کے حصول کے لئے جد و جہد ‘تعلیم اور سرکاری ملازمتوں میں تحفظات کو یقینی بنانے اور مسلمانوں کی سرکاری سطح پر بہتر نمائندگی کے لئے 2 اپریل کو وجئے واڑہ کے پرانے شہر میں واقع گاندھی ویمنس کالج کے احاطہ میں ’’ مسلم آتمیا سمیلنم ‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسہ کو جمیعۃ العلماء ہند شاخ آندھراپردیش اور آندھراپردیش مسلم انٹلکچول فورم کے زیر اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے آندھراپردیش کے چیف



منسٹر این چندرا بابو نائیڈو ‘ اور کل ہند جمیعۃ العلماء ہند کے جنرل سکرٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی شرکت کرینگے۔ چنانچہ ان دونوں نے اپنی شرکت کی توثیق بھی کردی ہے۔اس جلسہ کے دریعہ آندھراپردیش کے 13اضلاع سے مسلمانان شرکت کررہے ہیں۔اس جلسہ میں مسلمانوں کے مسائل کے حل اور تحفظات کے حصول کے لئے درکار عوامل پر قرارداد پیش کیا جائیگا۔ اور اس کے ذریعہ سرکاری سطح پر نمائندگی کی جائیگی۔جناب فاروق شبلی سکرٹری مسلم انٹلکچول فورم اور مولانا حسین جمیعۃ العلماء ہند شاخ آندھراپردیش کے سکرٹری نے عوام الناس سے شرکت کی خواہش کی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.